: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
الہ آباد/31مارچ(ایجنسی) اترپردیش میں الہ آباد کے جھونسي علاقے میں ملک کے آئین ساز ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی آج ایک مورتی ٹوٹی دیکھ کر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ لوگوں نے جھونسي علاقہ کی تروینی پورم کالونی میں صبح بابا صاحب کی ٹوٹی مورتی دیکھی۔ یہ خبر پھیلتے ہی علاقے میں
کشیدگی پھیل گئی۔
پھول پور سے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے ممبر پارلیمنٹ ناگیندر سنگھ پٹیل سمیت سینکڑوں لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ بھیڑ نے مورتی کی فوری تبدیلی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس محکمہ کے خلاف نعرے لگائے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ برسر اقتدار حکومت بابا صاحب پر سیاست تو کر رہی ہے لیکن ان کی مورتیوں کو تحفظ نہیں دے پا رہی ہے۔