the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) قومی راجدھانی میں جمعہ کے روز 50 سال پرانی روایت بدل جائے گی جب انڈیا گیٹ کی پہچان چکی امر جوان جیوتی کو اب نیشنل وار میموریل پرروشن کیا جائے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کی لو کو جمعہ کی سہ پہر 3.30 بجے نیشنل وار میموریل کی جیوتی میں ضم کردیا جائے گا۔ اس کے لیے منعقدہ تقریب کی صدارت ایئر مارشل بال بھدرا رادھا کرشنا کریں گے۔
دہلی کے انڈیا گیٹ پر گزشتہ 50 برسوں سے جل رہی امر جوان جیوتی آج نیشنل وار میموریل پر جلنے والی لو میں ضم ہونے جارہی ہے۔ جس کے



بعد انڈیا گیٹ پر شہیدوں کی یاد میں جلنی والی یہ لو اب صرف نیشنل وار میموریل پر ہی جلے گی۔
امر جوان جیوتی پہلی بار 1972 میں پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ میں شہید ہونے والے 3,843 ہندوستانی فوجیوں کی یاد میں روشن کی گئی تھی۔ اس کا افتتاح 26 فروری 1972 کو اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کیا تھا۔
اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے فوج کے افسران نے بتایا کہ امر جوان جیوتی کو آج دوپہر نیشنل وار میموریل پر جل رہی لو میں ضم کیا جائے گا۔ یہ یادگار انڈیا گیٹ کے دوسری طرف سے صرف 400 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.