ذرائع:
الہ آباد ہائی کورٹ نے سکھ برادری کے بارے میں مبینہ متنازعہ بیان دینے پر کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے سے متعلق درخواست خارج کردی۔ جسٹس وکرم ڈی چوہان کی واحد رکنی بنچ نے آج یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 16 اکتوبر
کو فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ درخواست گزار ناگیشور مشرا اور دیگر نے بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 528 کے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے سکھ برادری سے متعلق راہول گاندھی کے مبینہ متنازعہ بیان پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی تھی۔