: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ اعظم اور شریک ملزم برکت علی سے متعلق فوجداری اپیل کیس میں جسٹس سمیر جین نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ اس معاملے میں 12 اگست کو سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ رام پور کے مشہور ڈنگر پور کیس میں اعظم کو ایم پی-ایم ایل اے
کورٹ نے 10 سال اور برکت علی کو 7 سال کی سزا سنائی ہے۔ ڈنگر پور کیس میں اعظم خان اور برکت علی کی جانب سے سزا کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں فوجداری اپیل دائر کی گئی تھی۔ دونوں نے ہائی کورٹ سے اپیل کے زیر التوا ہونے تک ضمانت کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے دونوں کی درخواست منظور کر لی۔ 30 مئی 2024 کو رام پور کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے اعظم خان کو سزا سنائی۔