نئی دہلی ، 19 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جوں سمیت تمام ریٹائرڈ حج یکساں پنشن اور ریٹائر منٹ فوائد کے حقدار ہیں۔
چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ نے آج واضح کیا کہ مستقل یا اضافی حج کے طور پر خدمات انجام دینے والے تمام افراد پنشن اور ریٹائر منٹ کے فوائد کے حقدار ہوں گے۔
بنچ نے
کہا کہ تقرری کے طریقہ کار کی بنیاد پر ججوں کے درمیان ریٹائر منٹ کے بعد کے فوائد میں فرق کرنا آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے۔ یہ آرٹیکل برابری کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔
عدالت عظمی نے کہا کہ ریٹائر منٹ کے بعد ٹرمینل فوائد کے لیے جوں کے درمیان کوئی امتیازی سلوک آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے۔ ایڈیشنل جج کے طور پر ریٹائر ہونے والے تمام ہائی کورٹ کے حج مکمل پنشن کے حقدار ہیں۔