ذرائع:
گجرات میں چیف منسٹر بھوپندر پٹیل کے سوا تمام وزراء نے جمعرات کو استعفیٰ دے دیا۔ جمعہ کو کابینہ میں بڑی توسیع متوقع
ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی حکومت میں تقریباً 10 نئے وزراء شامل کیے جائیں گے، جب کہ موجودہ وزراء میں سے نصف کو بدلا جا سکتا ہے۔ 182 رکنی اسمبلی میں زیادہ سے زیادہ 27 وزراء رکھنے کی اجازت ہے۔