the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جبل پور،6 مارچ (یواین آئی) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کے سبھی ہائی کورٹ،اپنی اپنی ریاست کی سرکاری زبان میں عوامی زندگی کے اہم فریقوں سے جڑے فیصلوں کا باقاعدہ ترجمہ کریں اور سپریم کورٹ کی طرح ایک ساتھ مہیا اور شائع کرائیں۔
مسٹر کووند نے یہاں مانس بھون میں آل انڈیا اسٹیٹ جیوڈیشیل اکیڈمیز ڈائریکٹرس ریٹریٹ پروگرام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرود اروند بوبڑے ،گورنر آنندی بین پٹیل ،وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد رفیق بھی موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہوئی،جب ان کی عاجزانہ تجویز پر سپریم کورٹ نے اس سمت میں کام کرتے ہوئے اپنے



فیصلوں کا ترجمعہ ،نوہندوستانی زبانوں میں مہیا کرایا۔ وہ اس کوشش سے وابستہ سبھی لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
صدر نے کہا کہ آزادی کے بعد بنائے گئے ہندوستان کے آئین کی پریئمبل کو ہمارے آئین کی روض سمجھا جاتا ہے۔اس میں چار اصول - انصاف،آزادی، موقع اور برابری اور بھائی چارہ - کے حصول کرانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ان میں بھی ’انصاف‘ کا ذکر سب سے پہلے ہے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے نے کہا کہ آج کا پروگرام ایک نئے عمل کا آغاز ہے ۔ مکالمہ ،نئے بلندیاں قائم کرتا ہے اور آج ہم اسی طرح کے مکالمے کا آغاز کررہے ہیں۔انصاف ایک انوکھا عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کےلئے انسانی برتاؤ، سماجی طریقے کار،سیاسی نظام کو سمجھنا ضروری ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.