the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن، یکم ستمبر (یوا ین آئی) طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان کے تئیں نظریہ بدلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دنیا کا حصہ ہیں اورچاہتے ہیں کہ امریکہ سمیت دنیا کے سارے ملک ہمیں پہچانیں انہوں نے یہ بات امریکی فوج کے انخلا کے بعد کابل میں ’فتح‘ کا جشن منانے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں طالبان کی اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی۔انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ طالبان دنیا کا حصہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکہ سمیت دنیا کے سارے ملک طالبان کو پہچانیں، دنیا کو باہمی



تعلقات کی بنیاد پر ہمیں تسلیم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ نئی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کرے گی۔
ذبیح اللہ مجاہدنے کہا کہ دنیا کیلئے پیغام امن ہے اور دنیا کو ایک بار پھر ان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے افغانستان آنے کی وجہ خطے اور ایشیائی ممالک میں دراندازی کیلئے ایک مضبوط فوجی اڈہ بنانا اور ملک کے قدرتی وسائل کو لوٹنا تھا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی مسائل ہیں، تاجروں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کریں گے، ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور ملک کی تعمیر کرنی چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.