the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا NTA کو ایک نئی ٹیسٹنگ باڈی سے تبدیل کیا جانا چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: تلنگانہ میں پولنگ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ عہدیدارو کی جانب سے آج پولنگ کا سامان تقسیم کیاجائےگا۔ اس سلسلے میں ہر حلقے کے لئے ایک ڈسٹری بیوشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔اعلی عہدیداروں نے عملے کوہدایت دی ہے کہ وہ ڈسٹری بیوشن سینٹرپہنچ کر انہیں الاٹ کیا گیا سامان حاصل کریں۔ آنے والوں کے لئے ڈسٹری بیوشن سنٹر میں ایک فیسیلٹی سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ انتخابی ڈیوٹی پر آنے والے سرکاری ملازمین بھی فیسیلٹی سنٹر میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکتے ہیں۔اوروہ وہاں سے انتخابی سامان حاصل کرکے وہاں ترتیب دی گئی گاڑیوں کے ذریعےپولنگ مراکز پہنچیں گے۔ انتخابی سامان اور اہلکاروں کی حمل ونقل کے لئے رکھی گئی گاڑیوں سے پہلے روٹ میپ دیاجائے گیا۔اور اس کے مطابق گاڑیوں کو چلایاجائےگا۔ اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔ اسی طرح راستے کے درمیان میں نہ رکنے کے احکامات بھی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے پاس جی پی ایس ٹریکنگ ہوگی تاکہ یہ واضح ہوجائے کہ کیا ہورہا ہے اور اگر کوئی مسئلہ ہے تو عہدیدار فوری طور پر وہاں پہنچ جائیں گے۔

بتایا جارہاہے کہ جمعرات کی صبح ساڑھے پانچ بجے فرضی پولنگ ہوگی۔ حکام نے امیدواروں کے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن پر موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔ واضح ہدایات ہیں کہ پولنگ ایجنٹ ای وی ایم کو ہاتھ نہیں لگا سکتے۔ سب کی موجودگی میں فرضی پولنگ کے بعد پولنگ کا باقاعدہ عمل صبح سات بجے شروع ہوگا۔ پولنگ جمعرات کو صبح 7 بجے



سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ نکسلیوں سے متاثرہ 13 حلقوں میں پولنگ شام 4 بجے ختم ہو جائے گی اور باقی حلقوں میں پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پانچ گھنٹے تک قطار میں کھڑے رہنے والوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت رہے گی۔
الیکشن کمیشن نے اس بار پولنگ کے لئے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ تلنگانہ میں 35,655 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ وہاں معذورافراد کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ریاست بھرمیں 21,686 وہیل چیئرز کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ وہ کامیابی سے ووٹ ڈال سکیں۔ 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ ووٹر سلپس اور نمونے بیلٹ تقسیم کئے گئے۔ نابینا افراد کے لئے بریل اسکرپٹ کے ساتھ ووٹر سلپس تقسیم کئےگئےہیں۔ ریاست بھر میں 644 ماڈل پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ اس میں 120 سے زائد مراکز معذور افراد چلائیں گے۔ مزید چھ سو مراکز خواتین کے زیر انتظام ہوں گے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کے لئے مسلح افواج کی 375 کمپنیاں اور 50 ہزار مقامی پولیس اہلکار استعمال کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ووٹر سلپس کو شناختی کارڈ تصور کیا جائے۔ اس نے کہا کہ ووٹر سلپس پر کوئی نشان نہیں ہو سکتا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ صرف ایسے لوگوں کو پولنگ سینٹر میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی بصورت دیگر انہیں مسترد کردیا جائے گا۔ عہدیداروں کا مشورہ ہے کہ ووٹ ڈالنے آنے والے فون نہ لائیں۔ بتایاجارہا ہے کہ ووٹنگ کے دوران سیلفیز اور دیگر تصاویر نہیں لی جا سکتیں۔ ایسی کوشش کرنے والوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.