the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
16جون (یواین آئی) سعودی حکومت کے ذریعہ چندروز قبل صرف مقامی شہریوں کو حج 2021 کی اجازت دینے کے اعلان کو پیش نظر رکھتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2021 کے لیے جمع کردہ سبھی درخواستوں کو آج منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایکزیکٹیو افسر مقصود علی خان نے جاری ایک اعلامیہ میں کہاکہ سعودی حکومت نے امسال عالمی سطح پر حج کے انعقادنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس لیے ہندوستان میں موصولہ حج کی تمام درخواستیں منسوخ کی جاتی ہیں،گزشےہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی کوروناوباء کے پیش نظر یہ قدم اٹھانا پڑرہاہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے کورونا بحران کی وجہ سے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی کسی دوسرے ممالک کے شہری کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
اس بار تقریباً 60 ہزار مقامی باشندوں کو ہی حج کی سعادت نصیب ہوگی اور اس کے لیے بھی کئی طرح کے شرائط و ضوابط طے کیے گئے ہیں۔
بتایاجاتا ہے کہ 2021 ء جسے سعودی عرب نے اپنے شہریوں اور مملکت میں موجود تارکین وطن کے لئے محدود کردیا ہے، اُس کے لئے انٹرنیٹ رجسٹریشن کی شروعات کے اندرون چند گھنٹے 4 لاکھ 50 ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔تاہم ، سعودی وزارت اُمور حج نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ حج 2021 ء کے لئے 60 ہزار عازمین کی درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ اب تقریباً ہر 8



درخواستوں میں سے ایک کو قبول کرنا ہوگا جس کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعہ کیا جائے گا۔ کورونا وائرس وباء کے سبب لگاتار دوسرے سال سعودی حکومت نے بیرونی شہریوں کو حج کی اجازت نہیں دی ہے۔ البتہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو کسی محرم کے بغیر حج کے لئے درخواست داخل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ چنانچہ وصول شدہ 4.5 لاکھ درخواستیں میں 40 فیصد خواتین شامل ہیں۔ اِس مرتبہ بھی حج کو صرف 18 سال اور 65 سال کے درمیان کی عمر والوں کے لئے محدود کیا گیا ہے اور اُن تمام کا کوویڈ ویکسین لیا ہوا ہونا ضروری ہے۔ اِس کے علاوہ تمام عازمین حج کو مکمل صحت یابی کی صورت میں ہی حج کی اجازت دی جائے گی۔ متعلقہ وزارت نے 3 حج پیاکیجس کا اعلان کیا ہے۔ پہلی کٹیگری میں 12,113 ریال کی لاگت آئے گی، دوسری کٹیگری کے لئے 14,381 ریال خرچ ہوں گے اور تیسرا زمرہ سب سے مہنگا ہے جس کے لئے عازم حج کو ٹیکس چھوڑ کر 16,560 ریال کے مصارف برداشت کرنے ہوں گے۔ گزشتہ سال صرف ایک ہزار عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی تھی اور وہ تمام سعودی شہری یا سلطنت میں موجود تارکین وطن تھے۔ سعودی عرب بھی کورونا وائرس سے متاثر رہا لیکن گزشتہ سال کے مقابل اِس باروباء پر سلطنت میں بڑی حد تک قابو پایا جاچکا ہے۔سعودی حکام نہیں چاہتے کہ بیرونی شہریوں کی آمد سے وباء کو دوبارہ پھیلنے دیا جائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.