دہرادون (ایجنسیز)17 دن کے میگا آپریشن کے بعد، اتراکھنڈ کے اترکاشی میں سلکیارا سرنگ کے اندر پھنسے تمام 41 ورکروں کو منگل کی شام بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی اس مقام پر موجود تھے، جہاں متعدد ایمبولینسیں اور طبی ٹیمیں پھنسے ہوئے مزدوروں کے لئے تیار رکھی گئی تھیں۔
جیسے ہی مزدوروں کو سرنگ سے نکالا گیا، جس
کا ایک حصہ 12 نومبر کو منہدم ہو گیا تھا، انہیں ایمبولینسوں میں اسپتال پہنچایا گیا۔
پیر کی شام ریٹ ہول مائننگ کھدائی شروع کی گئی تھی کیونکہ سلکیارا سرنگ کے اندر پھنسے 41 مزدوروں تک پہنچنے کی ریسکیو کوششیں 16ویں دن میں داخل ہوگئیں۔
راحت اور بچاؤ کا کام بین الاقوامی ماہرین، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج اور بی آر او سمیت دیگر کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔