: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ، 11 جنوری (ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کئی دیگر چھوٹی پارٹیوں کے درمیان مہاگٹھ بندھن کا اعلان سنیچر کو یہاں کیا جائے گا۔
15 جنوری کو پریاگ راج میں کنبھ میلے میں پہلا شاہی اسنان ہوگا۔ اسی دن بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو اپنی سالگرہ منائیں گی۔ دونوں بڑی پارٹیوں بی ایس پی اور ایس پی کے لیڈروں
نے سنیچر کو لکھنؤ میں مشترکہ نامہ نگاروں کی کانفرنس بلایا یا جس میں محترمہ مایاوتی اور اکھلیش یادو موجود رہیں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ دونوں لیڈر مہاگٹھ بندھن کا اعلان کریں گے۔
ایس پی کے قومی سکریٹری راجندر چودھری اور بی ایس پی کے سکریٹری جنرل ستیش چندرا نے مشترکہ بیان جاری کرکے یہاں بتایا کہ نامہ نگاروں کی کانفرنس کو ایس پی صدر اکھلیش یادو اور بی ایس پی سربراہ محترمہ مایاوتی خطاب کریں گی۔