the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

حیدرآباد: تلنگانہ کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے ریونت ریڈی نے حلف لے لیا ہےاس کے علاوہ انہوں نے عہدے کابھی جائزہ حاصل کرلیا۔ ریونت ریڈی کے ہمراہ کئی ارکان نے بھی ریاستی وزیر کے طور حلف لیا۔ اوراب نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تلنگانہ میں نومنتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے جلد اسمبلی اجلاس طلب کیاجائےگا۔بتایاجارہاہےکہ ارکان کی حلف برداری کیلئے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی حبیب ملت اکبرالدین اویسی کوپروٹم اسپیکر منتخب کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔ بتایاجارہاہے اس سلسلے میں تلنگانہ کے نئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے صدر مجلس بیرسٹراسدالدین



اویسی سے فون پر بات کی ہے۔ واضح رہے کہ پروٹم اسپیکر کے عہدے پرسینئر رکن اسمبلی کومنتخب کیاجاتاہے۔ قابل ذکربات یہ ہے اکبرالدین اویسی قانون ساز اسمبلی کےلئے مسلسل 6 بار منتخب ہوچکے ہیں۔ موجودہ اسمبلی میں ٹی ناگیشورراو،اتم کمار ریڈی اور پوچارم سرنیواس ریڈی 6 مرتبہ منتخب ہونے کاریکارڈ رکھتے ہیں۔لیکن ٹی ناگیشورراو اوراتم کمار ریڈی کابینہ میں شامل کئے گئے ہیں. جبکہ پوچارم سرنیواس ریڈی کا تعلق بی آرایس پارٹی سے ہےاوروہ گذشتہ اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے پرفائز تھے۔ واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس کی تاریخ طے ہونے کے بعد ریاستی گورنر ڈاکٹرتمل سائی سوندر راجن راج بھون میں پروٹم اسپیکرکو حلف دلائیں گے۔ اور بعد میں وہ اسمبلی میں نو مبتخب ارکان کو حلف دلائیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.