: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے : سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ: محبوب نگر ضلع صدر مجلس محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ کے انتقال پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اسمبلی جناب اکبرالدین اویسی نے محبوب نگر پہنچ کر مرحوم کے آخری دیدار کیے اور افرادِ خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت و پرسہ پیش کیا۔ اس موقع پر چارمینار رکن اسمبلی میر ذوالفقار علی، انور سعادت، متحدہ ضلع
مجلس کوآرڈینیٹر جابر بن سعید، تلنگانہ میناریٹی فنانس کارپوریشن کے چیئرمین عبیداللہ کوتوال، ضلع ایس پی ڈی. جانکی، ضلع صدر کانگریس سنجیو مدیراج سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ تمام افراد نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت و بلندیٔ درجات کی دعا کی۔