the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں مصنوعی ذہانت ختم ہونے والی ملازمتوں سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کرے گی؟

ہاں
نہیں
معلوم نہیں
تلنگانہ اسمبلی میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین  کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے بی آر ایس کی خاتون ایم ایل ایز کے ساتھ پولیس کی مبینہ بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔ایوان اسمبلی میں اس مسلہ پر بات کرتے ہوئے اکبر الدین اویسی نے کہا کہ خاتون ایم ایل ایز کے بال پکڑ کر گھسیٹنا اور ان کی ساڑی پر پاؤں رکھ کر روندنا پولیس کی جانب سے انتہائی افسوسناک اور قابلِ



مذمت کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ اس طرح کا سلوک کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تلنگانہ تلی کا مجسمہ نصب کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف خواتین کی توہین کی جا رہی ہے، یہ دوہرا رویہ مناسب نہیں ہے۔اکبر الدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ خاتون ایم ایل ایز کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور حملے میں ملوث پولیس عہدہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.