: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 18 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اجیت پوار نے آج اس بات کی تردید کی کہ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں جانے کا منصوبہ بنارہے ہیں،
انہوں نے ذرائع ابلاغ پر الزام لگایا کہ " بغیر
کسی وجہ کے افواہیں پھیلا رہا ہے "۔
اجیت پوار نے این سی پی اور مہاراشٹر کے اپوزیشن اتحاد میں دراڑ کی بات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی افواہ میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ میں این سی پی کے ساتھ ہوں اور میں این سی پی کے ساتھ رہوں گا۔