: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 7 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ کے اسپیشل سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق عامہ اروند کمار نے آج اپنے انوکھے ٹوئیٹ کے ذریعہ ان کو فالو کرنے والوں کو حیرت زدہ کردیا- سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم اروند کمار نے خالص حیدرآبادی بولی میں ٹوئیٹ کیا-ٹوئیٹ میں انہوں نے ایک
شیر اور اسکے بچہ کی ایک کارٹون کی تصویر شیئر کی جس میں شیر کا بچہ اپنے باپ سے خالص حیدرآبادی/دکنی میں پوچھ رہا ہے، اجی ابا اتی(اتنی) روشنی کائیکو(کیوں) ہے؟ جس پر شیر جواب دیتا ہے، وہ نامپلی ہے بیٹا نمائش لگی ادھر، ساتھ ہی مسٹر کمار نے انگریزی ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشہور نمائش شروع ہوگئی ہے-