the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

کویمبٹور،4مارچ(ایجنسی)فضائیہ کے سربراہ bs-dhanoa بی ایس دھنوا نے پاکستان کے بالا کوٹ پر فضائی کارروائی پر پیر کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہدف کو پورا کیا گیا ہے اور فضائیہ کا کام ہلاکتوں کی گنتی کرنا نہیں ہے۔فضائیہ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اگر جنگلات میں بم گرائے گئے ہوتے تو پاکستان جوابی کارروائی کیوں کرتا۔

مسٹر دھنوا نے میڈیا سے کہا"فضائیہ کے پاس اس کارروائی میں ہلاک ہوئے لوگوں کی تعداد کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس بارے میں حکومت بتائے گی۔ہم ہلاک شدگان کی گنتی نہیں کرتے،ہم نے اپنا ہدف پورا کیا یا نہیں ہم اس کی معلومات رکھتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ اگر ہدف پر نشانہ نہیں ہوتا تو پھر خارجہ سکریٹری اس پر سرکاری بیان کیوں جاری کرتے۔اگر جنگل میں بم گرائے ہوتے تو خارجہ سکریٹری اس پر بیان کیوں دیتے اور پاکستان جوابی کارروائی کیوں کرتا۔

پاکستان کے بالا کوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانےسے انکار کئے جانے پر مسٹر دھنوا نے کہا اگر ہم نے اپنے ہدف پر نشانہ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا تو اس پر حملہ بھی کیا ہے۔"
مسٹر دھنوا نے پاکستان کی فضائی کارروائی کا جواب دینےکے لئے مگ 21بائسن کا استعمال کئے جانے پر کہا"یہ بہتر طیارہ ہے ،اس کا رڈار بہتر ہے،اس میں ہوا سے ہوا میں مار کرنے کی صلاحیت ہے۔"انہوں نے 21مگ بائسن کی اس کارروائی میں استعمال کے سلسلے میں کہا،"جب اس طرح کی صورت حال آتی ہے تو ہر قسم کے جنگی طیاروں کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔یہ منصوبہ بند آپریشن نہیں تھا۔"

ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کے پھر سے طیارہ اڑائے جانے کے سوال پرمسٹر دھنوا نے کہا،"یہ ان کی میڈیکل فٹ نیس پر منحصر کرےگا کہ وہ دوبارہ جنگی طیارہ اڑ پائیں گے یا نہیں۔"
پاکستان کے ایک ایف -16طیارے کو مار گرائے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ایف -16میزائل کے باقیات ملے ہیں اور پاکستان نے یقینی طورپر اس میزائل کا استعمال کیاہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون سی سیاسی جماعت مرکز میں حکومت بنائیں گی؟

این ڈی اے (بی جے پی)
یو پی اے (کانگریس)
مہا گھٹ بندھن
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.