the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
تلنگانہ کے ضلع میدک کے توپران پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو روز قبل ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق بجرنگ دل کے نام پر خود کو گاؤ رکشک بتانے والے چند افراد نے چیک پوسٹ گیٹ کے قریب ایک گاڑی کو روک لیا اور اس میں موجود ڈرائیور اور مالک پر ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گاڑی میں جانور منڈی سے خرید کر لے جائے جا رہے تھے۔اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے فوری طور پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، میدک سے رابطہ قائم



کرتے ہوئے معاملے کی سنگینی پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں صدر مجلس کی ہدایت پر ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ قادری اور سابق کارپوریٹر ظفر خان فوری طور پر توپران پہنچے، جہاں انہوں نے ڈی ایس پی نریندر گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے اس واقعے پر سخت احتجاج درج کیا۔ وفد نے ڈی ایس پی کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور زخمی ڈرائیور سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے حملے میں ملوث نام نہاد گاؤ رکشکوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.