: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کل ہند مجلسِ اتحادالمسلمین نے اپنی چیاریٹی ایجوکیشنل ریلیف ٹرسٹ کے ذریعہ پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر، یہ رقم پنجاب کے چیف منسٹر
ریلیف فنڈ میں جمع کرائی گئی ہے تاکہ متاثرین کی بحالی اور مدد کے کام میں استعمال کی جا سکے۔
مجلس ہمیشہ قدرتی آفات کے دوران امداد فراہم کرتی رہی ہے۔ پنجاب کے عوام کے لیے دعائے خیر کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ حالات جلد بہتر ہوں گے تاکہ وہ اپنی زندگی دوبارہ استوار کر سکیں۔