حیدرآباد 24 نومبر 2025 (راست ) : صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی ؛ بہادرپورہ کے رکن اسمبلی محمد مبین، ٹمریز کے چیئرمین فہیم قریشی اور فاکسکان کمپنی کے ڈائریکٹر کے ہمراہ
بہادرپورہ کے رمنست پورہ میں قلی قطب شاہ گورنمنٹ پاولی ٹیکنک کالج کا دورہ اور معائنہ کیا۔دورے کے دوران فاکسکان کمپنی نے کالج کو اپنانے اور اس کی ترقی میں تعاون کرنے کی آمادگی ظاہر کی، تاکہ طلبہ کے لیے تعلیمی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جا سکے۔