راست:
صدرِ کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر اور فلور لڈر اکبر الدین اویسی کی زیر نگرانی، آج آرام گھر سے شاستری پورم ایکس روڈ تک کے روڈ اوور برِج کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس میں شاستری پورم آر او بی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ یہ معائنہ مجلس کے رکن قانون ساز کونسل مرزا رحمت بیگ قادری اور سابق کارپوریٹر حبیب
زین نے صبح 8 بجے سے 10:30 بجے تک انجام دیا۔ اس موقع پر جی ایچ ایم سی کے چیف انجینئر بھاسکر ریڈی، ای ای، ڈی ای، اے ای، جی ایچ ایم سی پراجیکٹ عہدیداروں اور ایس آر ڈی پی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ تمام ٹیم نے پیدل دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مجلس کے سرگرم کارکن محمد محبوب اور مجلس کے دیگر ذمے دار افراد و معززین بھی موجود تھے۔ معائنے کی مکمل تفصیلی رپورٹ صدرِ مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کو پیش کی جائے گی۔