حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ قطب اللہ پور کے این ٹی آر نگر میں دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ یہ دعوتِ افطار این ٹی آر نگر کے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر شیخ منور، جنرل سکریٹری سہیل اور ان کی پوری ٹیم کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں علاقے کے روزہ داروں اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ قادری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ان کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین کے دیگر قائدین اور
ذمہ داران بھی موجود تھے۔ دعوتِ افطار کے موقع پر بڑی تعداد میں روزہ دار حضرات ایک ہی دسترخوان پر جمع ہوئے اور روزہ افطار کیا۔ اس بابرکت موقع پر بھائی چارے، اتحاد اور روح کو اجاگر کرنے کا پیغام دیا گیا۔ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ قادری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ صبر، عبادت اور انسانیت کی خدمت کا مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اجتماعی دعوتِ افطار سے آپسی محبت اور بھائی چارہ مضبوط ہوتا ہے اور معاشرے میں اتحاد و یگانگت کو فروغ ملتا ہے۔