چارمینار رکن اسمبلی میر ذوالفقار علی نے وزیر اقلیتی بہبود تلنگانہ محمد اظہرالدین، نائب چیئرمین و صدر ٹی ایم آر ای آئی ایس محمد فہیم الدین قریشی، اور بی شفیع اللہ، آئی ایف ایس، سکریٹری برائے حکومت، محکمہ اقلیتی بہبود کے ہمراہ تاریخی مکہ مسجد کا معائنہ کیا تاکہ آنے والے مقدس مہینہ رمضان شریف کے انتظامات کا جائزہ لیا جا
سکے۔
اس معائنہ کے دوران جی ایچ ایم سی، ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی، ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل اور پولیس محکمہ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ جائزہ اجلاس میں مناسب شہری سہولتوں کی فراہمی، بلاوقفہ بجلی اور پانی کی سربراہی، صفائی و ستھرائی، ٹریفک نظم و نسق، سینی ٹیشن اور دیگر انتظامی امور کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔