: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 25 فروری 2026 (اعتماد نیوز) صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی اور فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کی ہدایت پر آج بہادرپورہ کے رکن اسمبلی محمد مبین نے فلک نما ڈیویژن کے گنٹل شاہ بابا درگاہ کے قریب جاری سیوریج لائن کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر محکمہ آب و نکاسی آب کے اعلیٰ عہدیداران اور بلدیہ کے انجینئرنگ افسران بھی موجود تھے۔ سیوریج لائن کا یہ کام تقریباً 52
لاکھ روپے کی لاگت سے انجام دیا جا رہا ہے۔علاقہ کے مکینوں نے طویل عرصے سے درپیش مسئلے کے حل پر مجلس قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ چونکہ علاقہ پہاڑی ہے، اس لئے کام میں دشواری پیش آ رہی ہے، تاہم حال ہی میں گنٹل اور اطراف کی گلیوں میں پانی کی لائن کے کام کامیابی سے مکمل کیے گئے ہیں۔سیوریج کا کام آج سے شروع ہو چکا ہے اور آئندہ دس دنوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ رمضان اور عید کے بعد علاقے میں سی سی سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔