اوتکور: گرام پنچایت انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کے دوران نامپلی کے رکنِ اسمبلی ماجد حسین نے اوتکور منڈل کا دورہ کیا۔ اس دورے کا آغاز اوتکور مین گیٹ سے ایک ریلی کی شکل میں ہوا، جو سیدھی امبیڈکر مجسمہ پر پہنچی جہاں گل ہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ بعد ازاں رکنِ اسمبلی مجلس کےاوتکور دفتر پہنچے۔بعد میں انہوں نے گرام پنچایت انتخابی مہم میں
سرگرم حصہ لیا اور راست عوام سے ملاقات کرتے ہوئے مقامی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ رکنِ اسمبلی ماجد حسین نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین ہر وقت اور ہر قدم پر غریبوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتی ہے۔ انہوں نے اوتکور سے مجلس کے چار امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل بھی کی۔