کل ہند مجلس اتحاد مسلمین کے رکن اسمبلی نامپلی محمد ماجد حسین نے عاصف نگر ڈیویژن کے کشن نگر علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر جی ایچ ایم سی اور حیدرآباد واٹر بورڈ
کے عہدیداروں کے علاوہ مجلس کے سابق کارپوریٹرس اور عاصف نگر ڈیویژن کے مجلس پرائمری یونٹ کے ارکان بھی موجود تھے۔ معائنے کے دوران انہوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا۔