کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر کاروان اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی جناب کوثر محی الدین نے حکیم پیٹ پارٹی آفس میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران مستحق افراد میں چیف منسٹر
ریلیف فنڈ (CMRF) کے چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 21 لاکھ 38 ہزار 500 روپے مالیت کے چیکس مستحقین کے حوالے کیے گئے، تاکہ انہیں علاج و معالجہ اور دیگر ضروری اخراجات میں مالی مدد فراہم ہوسکے۔ اس موقع پر مجلس قائدین اور کارکنان بھی موجود تھے۔