آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے ماہِ رمضان المبارک کے موقع پر مستحق طلبہ میں رمضان گفٹس تقسیم کئے اور مالی امداد فراہم کی۔ اس موقع پر یتیم طلبہ، سنگل پیرنٹ کی سرپرستی میں پرورش پانے والے بچوں اور ایسے طلبہ کو خصوصی طور پر مدد فراہم کی گئی جن کے والدین کینسر، ذہنی بیماری یا جسمانی معذوری جیسی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ جناب اکبر
الدین اویسی نے کہا کہ رمضان ہمدردی، سخاوت اور ضرورت مندوں کی مدد کا مہینہ ہے، اور معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیم پر توجہ دینے اور اپنے مستقبل کو روشن بنانے کی تلقین بھی کی۔ اس امدادی پروگرام سے مستفید ہونے والے طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مدد سے انہیں نہ صرف مالی سہارا ملا بلکہ حوصلہ بھی بڑھا ہے۔