حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے یاقوت پورہ حلقے میں راشن کٹس کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی اور فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کی قیادت میں عمل میں آئی ۔ یاقوت پورہ رکن اسمبلی جعفر حسین معراج کی نگرانی میں سدیق سراج کے ہمراہ کل ہند مجلس اتحاد
المسلمین کے یوتھ صدر یاسر عرفات نے مل کر مستحق افراد میں راشن کٹس تقسیم کیں۔ یہ راشن کٹس قاسم کالونی، وکاس نگر، داراب جنگ کالونی اور عیدگاہ بیک سائیڈ کے علاقوں میں، جو کرماگوڑہ ڈویژن یاقوت پورہ حلقہ کے تحت آتے ہیں، وہاں کے مقامی رہائشیوں میں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر مستحق خاندانوں نے مجلس قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی امداد سے ضرورت مندوں کو بڑی مدد ملتی ہے۔