: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے : سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی قیادت میں پارٹی کے بہار ریاستی صدر اختر الایمان اور دیگر اراکینِ اسمبلی نے دہلی میں مرکزی وزیرِ روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نتن گڈکری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیمانچل سمیت بہار بھر میں قومی شاہراہوں اور سڑکوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اراکینِ اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل وزیر کے سامنے
رکھتے ہوئے جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مرکزی وزیرِ تعلیم پرلہاد جوشی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کشن گنج سینٹر کے لیے فنڈز، اساتذہ کی بھرتی اور دیگر ضروری امور سے متعلق میمورنڈم پیش کیا گیا۔ ایکلاویہ اسکول اور مالیگاؤں، مہاراشٹرا سے متعلق مسائل بھی وزیرِ تعلیم کے سامنے رکھے گئے اور ان کے جلد حل کا مطالبہ کیا گیا۔