کل ہند مجلس اتحاد المسلمین مہاراشٹر کے جنرل سیکرٹری عتیق احمد خان نے تمام کارپورٹرز کے ہمراہ M-ایسٹ وارڈ کا دورہ کیا۔اس موقع پر وارڈ کمشنر، وارڈ ایگزیکٹو آفیسر، SWM ڈیپارٹمنٹ، واٹر ڈیپارٹمنٹ اور مینٹیننس
ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں علاقے کے عوام کی تمام مشکلات اور مسائل پر تفصیل سے بات کی گئی اور جلد از جلد مسائل کے حل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ عتیق احمد خان نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو بہتر سہولیات اور ریلیف فراہم کرنا ہے۔