آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آسام کے چیف منسٹر ہمانتا بسوا سرما کی مبینہ بلڈوزر کارروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ووٹ کے ذریعے انہیں واضح پیغام دیا جائے۔گوہاٹی میں مولانا بدر الدین اجمل کے ساتھ مل کر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے مسلم
قیادت کو مضبوط بنانے اور بدر الدین اجمل کی پارٹی AIUDF امیدواروں کو کامیاب کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ ایک طاقتور ہتھیار ہے اور اتحاد کے ذریعے ہی ناانصافیوں کا مقابلہ ممکن ہے۔بیرسٹر اویسی نے بی جے پی کی برتری کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ عوام کی آواز کون اٹھائے گا، اس لیے ووٹ دے کر اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔