the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکنِ پارلیمنٹ  بیرسٹر اسدالدین  اسد الدین اویسی نے ایک نہایت تشویشناک واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ کم از کم 16 ہندوستانی شہریوں کو، جن میں حیدرآباد کے تین نوجوان بھی شامل ہیں، تھائی لینڈ میں ملازمت کا جھانسہ دے کر میانمار–تھائی لینڈ سرحد پر لے جایا گیا، جہاں انہیں جبری مشقت اور غلامی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ بیرسٹر اویسی کے مطابق متاثرہ افراد سے روزانہ 18 تا 20 گھنٹے کام لیا جا رہا ہے، انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ ان کے



پاسپورٹس اور موبائل فون ضبط کر لیے گئے ہیں اور انہیں طبی سہولتوں سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک اطلاعات میر سجاد علی، ساکن عثمان نگر، حیدرآباد سے موصول ہوئی ہیں، جو اس وقت میانمار–تھائی لینڈ سرحد پر قید ہیں۔ ان کے ساتھ دو دیگر نوجوان بھی موجود ہیں جن کا تعلق مولا علی اور بنجارہ ہلز سے بتایا گیا ہے۔ صدر مجلس نے اس سنگین معاملے میں حکومتِ ہند اور خصوصاً وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی اور وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ان کے گھر والوں کو انصاف اور راحت مل سکے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.