: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 4 جون (اعتماد) اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد کے امیدوار اسد الدین اویسی نے لگاتار پانچویں بار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کو تین لاکھ ووٹوں سے شکست دی ہے۔ اسد الدین اویسی نے اپنی جیت کے بعد پارٹی کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا، میں عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ انہوں نے مجلس کو پانچویں بار کامیابی دلائی ہے۔ میں حیدرآباد کے لوگوں، خاص کر نوجوانوں، خواتین اور پہلی بار ووٹ دینے والے ووٹروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اے آئی ایم آئی ایم پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔