the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کون سی مینز کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

انڈیا
پاکستان
سری لنکا
ذرائع:

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین نے مرکزی وزیر اقلیتی امور کرن ریججو کی جانب سے اقلیتی طلبہ کو دیے جانے والے اسکالر شپ کی وضاحت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پری میٹرک وظیفہ کا مقصد یہ تھا کہ اقلیتی طلبہ میں اسکول چھوڑنے کی شرح کم کی جائے، کیونکہ ڈراپ آؤٹ عموماً نویں اور دسویں جماعت سے کہیں پہلے شروع ہو جاتا ہے۔ اس اسکیم سے اقلیتی خاندانوں پر مالی بوجھ کم ہوا تھا۔ آر ٹی ای (حق برائے تعلیم) کو محض بہانہ بنایا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے دیگر طبقات کے لئے بھی پری میٹرک وظیفہ محدود کر دیا تھا، ہے نا؟ایم اے این ایف (MANF) اسکالرشپ کا مقصد یہ تھا کہ اعلیٰ تعلیم میں



اقلیتوں کی نمائندگی بڑھائی جائے کیونکہ وہ اس شعبے میں کمزور ہیں۔ صرف اس لئے کہ "اوپن کیٹیگری" موجود ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ اقلیتی اسکیم کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔
جون 2023 تک پی ایم جے وی کے  کے تحت تقریباً 4,500 کروڑ روپے غیر استعمال شدہ پڑے ہوئے تھے۔ تقریباً 600 کروڑ روپے کی مختص رقم میں سے صرف 198.23 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔وزارتِ اقلیتی امور کے بجٹ میں مالی سال 2023-24 میں بڑی کمی کی گئی اور اس کے بعد سے بجٹ تقریباً 3,000 کروڑ روپے پر ہی جمود کا شکار ہے، حالانکہ مہنگائی میں اضافہ ہو چکا ہے۔پی ایم جے وی کے کے معیار میں تبدیلی کے بعد بڑی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں کیونکہ ایسے علاقوں میں بھی اس اسکیم کے منصوبے چل رہے ہیں جہاں اقلیتی آبادی بہت کم ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.