مہاراشٹر 29 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) مہاراشٹرا کے اورنگ آباد کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن نے پولیس بھرتی کے سلسلے میں مفت کوچنگ کیمپ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کیمپ کے تحت تحریری امتحان کی تربیت حسرت
موہانی پبلک لائبریری، بیجی پورہ میں دی جائے گی، جبکہ جسمانی تربیت عام خاص میدان میں منعقد ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد مالی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تیار کرنا ہے۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار منتظمین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔