تلنگانہ 27 نومبر 2025( ذرائع) حیدرآباد کے علاقہ لکڑی کاپل میں تلنگانہ ڈی جی پی دفتر کے سامنے اس وقت شدید کشیدگی دیکھی گئی جب ایپا بھکتوں اور بی جے وائی ایم کارکنوں نے پولیس پالیسیوں کے خلاف احتجاج کی کوشش کی۔ مظاہرین کا الزام تھا کہ آئیاپا مالا پہننے والے
پولیس ملازمین سے متعلق پولیس کے سخت اقدامات ہندو جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔ احتجاجی مارچ کو روکنے کے لیے پولیس نے بھاری جمعیت تعینات کی اور دفتر کی طرف بڑھنے کی کوشش کرنے والے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ صورتحال کچھ دیر تک کشیدہ رہی تاہم پولیس نے موقع پر کنٹرول برقرار رکھا۔