the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تینوں سروسیز میں فوجیوں کی بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے بارے میں اندیشوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ اس اسکیم کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور خامیوں کو دور کیا جائے گا۔
آج ایک ٹیلی ویژن چینل کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے اس اسکیم کو بہت احتیاط سے تیار کیا ہے اور اس کے نفاذ میں جو بھی چیلنج درپیش تھے ان کو حل کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی نئی اسکیم آتی ہے تو لوگوں کے ذہنوں میں کچھ اندیشے ہوتے ہیں۔ 'اگنی پتھ یوجنا' میں جو بھی چیلنجز آنے کا امکان تھا وہ بھی حل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان اندیشوں کو مسترد نہیں کرنا چاہتے لیکن ان کا خیال ہے کہ یہ اندیشہ موجود



نہیں ہونا چاہیے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وہ اس اسکیم کو دفاعی شعبے میں ایک اہم تبدیلی کی اصلاح سمجھتے ہیں اور اس سے بھرتی کے عمل میں بھی انقلابی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 25 فیصد کو اگنی ویر کی خدمت کے چار سال مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ باقی 75 فیصد کے مستقبل پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں لیکن وہ نوجوانوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ اگر باقی 75 فیصد میں سے بعد میں نوکری کرنا چاہتے ہیں تو حکومت نے ان کے لیے بھی ایک منصوبہ بنایا ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ اگنی پتھ اسکیم کے لاگو ہونے کے بعد حکومت ہر سال اس کا جائزہ لے گی اور اگر کوئی کوتاہی ہے تو اس چیلنج پر قابو پانا ان کی حکومت کا عزم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ملک کے نوجوانوں کو گمراہ نہ کرنا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.