the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 20 اپریل (یواین آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کے پہلے دن منگل کومصروف ترین بازار سنسان رہے اور ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈوں پرمہاجر مزدوروں کی بھیڑ دیکھی گئی وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پیر کے روز لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد ہی مہاجر مزدوروں کی بھاری بھیڑ آنند بہار بس اسٹیشن ، ریلوے اسٹیشن اور بین ریاستی بس اڈے پر دیکھی گئی ۔ جو مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھی بڑی تعداد میں مزدور اپنی اپنی ریاستوں کو واپس جانے کے لئے جمع ہوئے تھے ۔
دہلی میں



کورونا کیسز میں اضافے کے بعد مسٹر کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے میٹنگ کے بعد اگلے پیر کی صبح 5 بجے تک کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور مزدوروں سے اپنے گھروں کو واپس نہ جانے کی اپیل کی تھی ۔
وزیر اعلیٰ کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد آنند بہار، کوشمبی بس اڈے اور میں لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہو گئی اور کووڈ کے ضابطوں پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا تھا ۔ زیادہ تر لوگوں کا کہا تھا کہ کورونا وبا پر قابو کے بعد ہی وہ سبھی دہلی لوٹیں گے ۔ کچھ فیکٹریوں کے بند ہونے کے بعد مزدور واپس اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.