the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کورونا کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے لیکن اس کو شکست دینے کے لئے طبی سہولت میں اضافہ اور ٹیسٹنگ کے جامع انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر گاندھی نے جمعرات کے روز یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکوقمت کو اس وبا سے نمٹنے کی تیاری کرنی ہے۔ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکے گا لیکن کورونا کو ہرانے کے لئے ٹسٹنگ سب سے بڑا ہتھیار ہے اور اس کو وسیع



پیمانے پر بڑھانے اور اس سمت میں حکمت عملی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اس مرض کو روکنے کے ٹھوس اور وسیع پیمانے پر کوششیں نہیں کی گئیں تو اسے ہٹانے کے بعد لوگوں پھر سے گھروں میں رہنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ اسی طرح اس کے معاشی نقصان کو روکنے کے لئے بھی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ میری بات پر تنقید کرنے کے بجائے اسے مثبت طریقے سے لیا جانا چاہیے اور سب کو مل کر کورونا کو شکست دینے کے لیے کام کرنا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.