: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض/3اکتوبر(ایجنسی) سعودی وزیر تعلیم احمد الیسا کے مطابق کالجوں اور جامعات میں طالبات کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دینا ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس تاریخی فیصلے کا مقصد تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبات کو مزید سہولیات فراہم کرنا ہے۔ جامعات کی طالبات باشعور اور اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف
ہوتی ہیں، وہ اس سطح پر پہنچنے کے بعد اپنی زندگی کی قیادت خود کرتی ہیں اس لیے انہیں تعلیمی اداروں میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ اکثر والدین یونیورسٹی جانے والی لڑکیوں کے حوالے سے فکر مند رہتے ہیں اور وہ لمحہ بہ لمحہ ان سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، طالبات کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دینا والدین کی اس پریشانی کو دور کرنا بھی ہے۔