ذرائع:
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر سخت سیاسی بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا، "میں بنگال میں پیدا ہوئی ہوں اور بنگال میں ہی مروں گی۔ بنگال جیتنے کے بعد دہلی پر قبضہ کروں گی۔"
ممتا بنرجی نے بی جے پی کے ساتھ ساتھ ان افراد کو بھی نشانہ بنایا جو ان کے بقول پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیے کام کرنے والوں کے ناموں کی فہرست موجود ہے
اور انہیں بخوبی معلوم ہے کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "مجھے اقتدار کی خواہش نہیں ہے بلکہ میں دہلی میں بی جے پی کے خاتمے کی خواہاں ہوں۔ بی جے پی نہ صرف بنگال سے ختم ہوگی بلکہ اسے دہلی سے بھی ہٹانا ہوگا۔"
دوسری جانب بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز کولکاتا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے ریاست کی سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔