the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نیویارک،23 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بدھ کو افغانستان کے بارے میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس ملک کی انسانی ضروریات کے جواب میں اکٹھا ہونا چاہئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ طالبان کو افغانستان کی سرزمین کسی بھی طرح کی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر عمل پیرا ہونا چاہئیے اور انسانی ضروریات کے جواب میں عالمی برادری کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امداد فراہم کرنے والوں کو



افغانستان تک ’بغیر کسی روک ٹوک کے اور براہ راست رسائی‘ دی جانی چاہیئے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا ’’دنیا ایک جامع عمل کی توقع رکھتی ہے جس میں افغان معاشرے کے تمام طبقات کی نمائندگی ہونی چاہئے‘‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کا تعاون افغان عوام کے ساتھ اس کی تاریخی دوستی ہے۔
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2593 پر کہا کہ یہ عالمی جذبات کی عکاسی کرتا ہے اور اسے ہمارے نقطہ نظر کی رہنمائی جاری رکھنی چاہیے۔ ہندوستان کا تعاون افغان عوام کے ساتھ اس کی تاریخی دوستی کی وجہ سے ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.