the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
کابل، 31 اگست (یو این آئی) افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا رات کے 12 بجے مکمل ہونے کے ساتھ ہی طالبان نے ملک میں اپنی مکمل آزادی حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا ہے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 'آخری امریکی فوجی دستہ 12 بجے کابل ایئر پورٹ سے روانہ ہوگیا'۔انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'اب ہمارے ملک نے اپنی مکمل آزادی حاصل کرلی ہے'۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں اور عہدیداروں کے انخلا کی حتمی



تاریخ 31 اگست تھی، تاہم یہ عمل ایک روز قبل ہی مکمل کرلیا گیا اور یوں امریکہ کی 20 سالہ جنگ ختم ہوگئی۔علاوہ ازیں امریکی انخلا پر طالبان جنگجوؤں نے خوشی میں فائرنگ کی اور جشن بھی منایا۔
جیو نیوز کے مطابق طالبان کے ترجمان نے ایک بار پھر وضاحت کی کہ 'کابل میں فائرنگ امریکیوں کے انخلا پر خوشی کے اظہار میں کی گئی اس لیے شہری پریشان نہ ہوں '۔
علاوہ ازیں قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بھی نئی سیاسی پیش رفت کی تصدیق کی اور امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.