ذرائع:
بالی ووڈ کے 61 سالہ اداکار گووندا اچانک علیل ہو کر جوہو، ممبئی کے کرٹیکئر ہاسپٹل منتقل کیے گئے۔ ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی
نگرانی میں ہیں۔ معالجین ان کی صحت کی جانچ کے لئے مختلف ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ مداح ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی گووندا اسی ہاسپٹل میں حادثاتی گولی لگنے کے بعد علاج کروا چکے ہیں۔