: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جینوا/20اکتوبر(ایجنسی) اقوام متحدہ چائلڈ فنڈ (یونیسیف) نے آج کہا کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں رہ رہے تقریباً 3.40ہزارروہنگیائی بچوں کی حالت بے حد ابتر ہے کیونکہ انہیں پوری خوراک ،صاف پانی اورہیلتھ
سہولیات نہیں پارہی ہیں۔ یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار سے جان بچاکر ہر ہفتہ 12ہزار سے زائد بچے بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں جو ابھی بھی مظالم سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ یونیسیف کے ایک افسر سائمن انگرام نے کہا کہ یہ بحران تصوراتی نہیں اور نہ ہی جلد ختم ہونے والا ہے۔