the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 8 اپریل (ایجنسی) نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر Farooq Abdullah فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں کشمیر کے خصوصی درجے کی ضامن دفعہ370 ہٹائی گئی تو ہم آزاد ہوجائیں گے۔ پیر کے روز سری نگر کے منور آباد علاقہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر دفعہ 370 ہٹائی گئی تو الحاق نہیں رہے گا، اللہ کی قسم کہتا ہوں کہ میرے خیال میں اللہ کو یہی منظور ہے، ہم ان سے آزاد ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد میں دیکھتا ہوں کہ ان کا جھنڈا یہاں کون کھڑا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا 'بی جے پی نے اپنا منشور جاری کیا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم دفعہ 370 کو ختم کریں گے۔ یہ آئین میں ہماری خصوصی پوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم باہر سے لوگوں کو لائیں گے اور انہیں یہاں بسائیں گے۔ ہم کیا سوتے رہیں گے؟ ہم مقابلہ کریں گے انشاء



اللہ۔ ہم اس کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے۔ دفعہ 370 کو ختم کرو گے تو الحاق ختم ہوجائے گا۔ اللہ کی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ میرے خیال میں اللہ کو یہی منظور ہے اور ہم ان سے آزاد ہوجائیں گے۔ میں بھی دیکھتا ہوں کہ کون ان کا جھنڈا کھڑا کرنے کے لئے تیار ہوگا۔ ہمارے دلوں کو توڑنے کے کام مت کرو'۔


دفعہ 35 اے کی منسوخی کے حوالے سے فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ 'تم (دلی والے) سمجھتے ہو کہ دفعہ 35 اے ہٹاکر ہمارے حق کو کھاؤ گے یہاں اکثریت مسلانوں کی ہے تم اس کو تبدیل نہیں کرسکتے ہو'۔ انہوں نے سامعین کو مخاطب ہوکر کہا 'دفعہ 35 اے تمہیں زمین کا مالک ہونے کا حق دیتا ہے جس کو کوئی بیرونی شخص خرید نہیں سکتا، کوئی یہاں نوکری نہیں کرسکتا، آپ کے بغیر'۔ انہوں نے کہا 'یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ باہر سے لوگ لائیں گے، یہاں بسائیں گے اور ہمارا نمبر کم کریں گے، ہم کیا سوتے رہیں گے، ہم اس کا مقابلہ کریں گے اور اس کے خلاف کھڑے ہوں گے'۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ نے دفعہ 35 اے سال1927 میں ڈوگروں کے لئے ریاستی آئین میں شامل کی تھی، یہ اتنا فائدہ بخش ہمارے لئے نہیں تھا جتنا فائدہ مند ڈوگروں کے لئے تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.