: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
غزہ 24 اکتو بر (یو این آئی) غزہ پٹی میں اسرائیل فلسطین تنازعہ کے بڑھنے کے بعد سے اب تک کم از کم 2000 بچے مارے جاچکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم تنظیم نے ایک بیان میں کہا ” گزشتہ 17 دنوں میں غزہ میں کم از کم 2,000 بچے مارے جاچکے ہیں، کیونکہ بار بار فضائی حملوں نے غزہ پٹی میں ہزاروں عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنادیا ہے۔
سیو دی چلڈرن نے پیر
کو یہ اطلاع دی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں بھی 27 بچے مارے گئے۔ سیو دی چلڈرن کے فلسطینی ڈائریکٹر جیسن لی نے کہا "ہم تمام فریقین سے بچوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کرنے اور بین الا قوامی برادری سے ان کوششوں کی حمایت کرنے اپیل کرتے ہیں۔ بچوں کو نقصان سے بچانے اور انہیں ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔