the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی‘29جنوری ی(یو این آئی)حکومت نے خواتین کے مفادات کی حفاظت اور زچگی کے دوران شرح اموات کم کرنے کے مقصد سے اسقاط حمل کی مدت حمل ٹھہرنے کے بیس ہفتہ سے بڑھا کر چوبیس ہفتہ کرنے سے متعلق بل کو منظوری د ے دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس بل کو پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ میں پیش کیا جائے گا۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے میٹنگ کے بعد بتایا کہ اسقاط حمل کی مدت بڑھانے کا مطالبہ خواتین کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹروں کی سفارشات اور عدالت نے بھی اس پر اصرار کیا تھا۔ حکومت



نے اس سلسلے میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کی قیادت میں ایک وزارتی گروپ تشکیل دی تھی۔پہلے اسقاط حمل کی مدت بیس ہفتہ تھی۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ سمجھا جاتا ہے کہ غیر محفوظ اسقاط حمل سے آٹھ فیصد خواتین کی موت ہوجاتی ہے۔ کئی مرتبہ عصمت دری کا شکار کمزور او ربیمار خواتین او رنابالغ لڑکیوں کواستقرار حمل کا پتہ ہی نہیں چل پاتا تھااور وہ غیر محفوظ طریقے سے اسقا ط حمل کرالیتی تھیں۔ کچھ معاملات میں ان کی موت بھی ہوجاتی تھی۔
بل میں سرکاری ڈاکٹروں کی سفارش پر چوبیس ہفتہ تک کے حمل کے اسقاط کی اجازت ہوگی۔ سال 2014سے ہی حکومت اس معاملے پر مختلف فریقین سے تبادلہ خیال کررہی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.